ایک عام انسانی جسم میں 206 ہڈیاں ہوتی ہیں چند لوگوں کی پسلیوں میں 12 کے بجائے 13 چوڑے ہوتے ہیں ان میں ہڈیوں کی کل تعداد 208 یوتی ہے پیدائش کے وقت ایک بچے کے جسم میں 300 ہڈیاں ہوتی ہیں لیکن ان میں سے 94 ہڈیاں بچپن میں ہی آپس میں بند جاتی ہیں اس بات کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بچے کے ہاتھ اور کلائی میں 27 ہڈیاں ہوتی ہیں ۔
اور دوستو:
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک عام انسان کا دل 1 منٹ میں 60 سے 80 بار دھڑکتا ہے
َ ایک انسان کے جسم میں اتنا لوہا ہوتا ہے کہ اس سے 5۔4 انچ کی بڑی کیل بن سکتی ہے۔ اتنی چربی ہوتی ہے کہ اس سے 75 موم بتیاں اور ایک صابن کی ٹکیہ بنائی جا سکتی ہے اور انسانی جسم میں 6 چمچوں کے برابر نمک ہوتا ہے۔ سر اور چہرے کے ایک مرابع انچ کے اندر 1200 بال ہوتے ہیں ۔
دوستو:
کیا آپ جانتے ہیں کہ سونگنے کی حس یاداشت کو واپس لانے میں بہت ہی کار آمد ثابت ہوتی ہے کسی بو یا خوشبوکو سونگنے پر مثلاً لکڑیوں کے جلنے کی بو سے کئی سال پرانی باتیں یاد آ سکتی ہیں۔
انسانی دماغ پورے جسم میں سب سے حیرت انگیز اور سب سے طاقتور آرگن ہے۔ جسم میں اس کی اہمیت کی وجہ سے گزشتہ 25 سالوں میں انسانی دماغ پر بہت زیادہ تحقیقات کی گئی ہیں ان تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ انسانی دماغ کو جتنا زیادہ طاقتور اور قابل قدر اللہ نے بنایا ہے اور انسان اس کا استعمال بہت ہی کم کرتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم روز مرہ زندگی میں کئی کام ایسے کر جاتے ہیں کہ جن کی وجہ سے ہماری دماغی صلاحیت متاثر ہوتی ہے ۔
اس لیئے آج ہم آپ کو وہ باتیں بتائیں گے جن کے چھوڑنے سے آپ کی دماغی صلاحیت اور قوت کو کئی گناہ بڑھ سکتی ہے ۔ وہ بھی ایک ہفتے میں ۔
نید کی کمی۔
سائنس دانوں نے ثابت کیا ہے کہ نیند کی کمی سے دماغ پر بہت برے اثرات پڑتے ہیں۔ جب انسان سوتا ہے تو برین سیلزسے بیکار مرکبات خارج ہوتے ہیں۔
جو لوگ نیند پوری نہیں کرتے یہ مرکبات ان کے دماغ میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور دماغ کی کارکردگی پر برے اثرات پڑتے ہیں۔ اس لیئے نیند کی کمی کو پورا کرنا بہت ہی ضروری ہے۔ نیند کی کمی والے افراد ہمیشہ غصے میں رہتے ہیں۔
طویل عرصے تک اگر زہنی دباؤ رہے تو سوچنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور برداشت میں بھی کمی آ جاتی ہے۔
نفرت اور حسد۔
برطانوی سائسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ نفرت اور محبت اگر چہ متضاد ہیں لیکن دماغ کے ایک ہی حصے میں پیدا ہوتے ہیں ۔اور نفرت برے اثرات پیدا کرتی ہے جبکہ محبت اچھے اثرات پیدا کرتی ہے ۔اور نفرت کی وجہ سے یاداشت میں بھی کمی آتی ہے ۔
ڈی ہائڈریشن ۔۔
دماغ پانی کی کمی سے بہت ہی متاثر ہوتا ہے ۔ ہمارے دماغ کا ٪80حصہ پانی پر مشتعمل ہے اس لیئے دماغ میں پانی کی ٪2 کمی سے بھی حاضر دماغی میں کمی آتی ہے۔
حمل۔
سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ عورت حاملہ ہوتی ہے تواس کے دماغ کے ایک اہم حصے grey matter میں تبدیلی آ جاتی ہے جس کی وجہ سے cells متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسے دوسرے کو سمجنا مشکل ہو جاتا ہے تاہم اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ حاملہ کے لیئے اس کے بچے سے اس کا تعلق مضبوط ہوتا رہتا ہے۔
No comments:
Post a Comment